پیپلز پارٹی اب پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے،مریم نواز

پیپلز پارٹی اب پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے،مریم نواز

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کا حصہ نہیں ہے، میرا نہیں خیال کہ پیپلزپارٹی کے معاملے پر اب بات کرنی چاہیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں، سب کا ایک ہی نظریہ ہے، اس میں شامل جماعتوں کا وہی موقف ہے جو نواز شریف کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف جسٹس شوکت عزیز صدیقی صاحب کا کیس نہیں ہے بلکہ بہت الارمنگ بات ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ اداروں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانےکے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اس سے متعلق بشیر میمن کا بیان بھی موجود  ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ عالمی میڈیا سے پتہ چل رہا ہے حکومت امریکا کو فضائی اڈے دے چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں