آرمی چیف سے آذربائیجان کے کمانڈر نیول فورسز کی ملاقات

جنگ نیوز
فائل  فوٹو

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذربائیجان کے نیول فورسز کے کمانڈر نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں خطے کی سیکورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاع، ٹریننگ، سیکورٹی میں تعاون کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، جبکہ علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں