لاہور ہائیکورٹ میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

لاہور( این این آئی ) لاہور ہائیکورٹ میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار ایچ آر نے گرمیوں کی تعطیلات کا سرکلر جاری کیا۔جاری کردہ سرکلر کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں گرمیوں کی تعطیلات 5 جولائی سے شروع ہوں گی،لاہورہائیکورٹ پرنسپل نشست اور علاقائی بنچوں پر گرمیوں کی تعطیلات 4 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ہائیکورٹ کے مستقل ججز 6 ہفتوں کی تعطیلات حاصل کریں گے جبکہ ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز 2 ہفتوں کی تعطیلات حاصل کر سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں