ٹرین حادثہ ، پاک فوج نے ریلیف اور ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا

راولپنڈی ( جنرل رپورٹر) پاک فوج نے ٹرین حادثہ کے بعد ریلیف اور ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ڈہڈہرکی ٹرین حادثے کا ریلیف اور ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا ، تاہم ریلوے ٹریکس کی بحالی کا کام جاری ہے جب کہ ملبہ ٹریک سے ہٹا دیاگیا ہے اور مرمت کے بعد ٹریک آمدورفت کے لیے بحال کردیا جائے گا۔
دوسری جانب سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی کے قریب گزشتہ روز پیش آنے والے ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 65سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر گھوٹکی عثمان عبد اللہ نے سرکاری طور پر حادثے میں اب تک 62 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ مقامی صحافیوں کا کہنا ہے یہ تعداد 65 سے زیادہ ہے جب کہ گھوٹکی ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ بھی تیار کر لی گئی۔
رپورٹ کے مطابق حادثہ اپ ٹریک کی پٹری کا ویلڈنگ جوائنٹ ٹوٹنے سے پیش آیا ، پٹری کا جوائنٹ ویلڈنگ سے جوڑا گیا تھا جو ٹوٹا ہوا پایا گیا ، جوائنٹ ٹوٹنے کے باعث ملت ایکسپریس کی 12 بوگیاں پٹری سے گر گئیں ، سرسید ایکسپریس ڈاو¿ن ٹریک پر گری ہوئی کوچز سے ٹکرا گئی، حادثے کے باعث سرسید ایکسپریس کا انجن اور چار کوچز پٹری سے گر گئیں ، ٹرینوں کے بلیک باکسز کا ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے۔
ادھر ڈہرکی کے قریب گزشتہ روز پیش آنے والے ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے 5 افراد کی لاشیں ان کے آبائی علاقے ٹوبہ ٹیک سنگھ پہنچا دی گئیں ہیںٹرین حادثے میں جاں بحق ان افراد کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچوں جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، جن کی تدفین ٹوبہ ٹیک سنگھ کے گا?ں 395 ج ب سادہ آرائیاں میں ہو گی. پانچوں جاں بحق افراد ملت ایکسپریس میں سوار تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے میتیں گھر پہنچنے پر علاقے بھر کی فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشک بار ہو گئی جاں بحق ہونے والے ان 5 افراد میں ساجدہ پروین، ان کا بیٹا چاند، بیٹی مومنہ، بہن طاہرہ پروین اور ان کا بیٹا عبدالرحمان شامل ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں