پارٹی قیادت کو گالیاں، پی ٹی آئی رہنما کی آڈیو کال لیک ہو گئی

لاہور(حالات میڈیا ڈیسک) آزاد کمشیر کے انتخابات کے سلسلے میں لاہور کی پی ٹی آئی قیادت نے اعلیٰ قیادت پر پیسے لے کر ٹکٹیں فروخت کرنے کا الزام عائد کر دیا۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبرز اور پی ٹی آئی شمالی کے صدر غلام محی الدین دیوان کی مبینہ آڈیو ریکارڈنگ سامنے آ گئی۔پی ٹی آئی شمالی لاہور کے صدر غلام محی الدین دیوان مبینہ آڈیو ریکارڈنگ میں پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کا نام لیے بغیر انہیں گالیوں سے نوازتے رہے۔
غلام محی الدین نے مبینہ آڈیو ریکارڈنگ میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے امیدوار محمد ریاض کے ساتھ گفتگو کی۔جس میں انہوں نے ٹکٹوں کی تقسیم پر قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پیر سے لے کر فقیر تک سب نے پیسے کھائے، پیسے لے کر ٹکٹیں دی گئیں۔
جن کو ٹکٹ دئیے گئے سارے ہی نوسرباز ہیں۔اگر یہ انسان کے بچے ہوتے تو یہ درست طریقے سے سیٹیں دیتے۔

مجھے نہیں پتہ کس نے کتنے ٹکٹ لیے لیکن پیسوں کے بغیر کسی کو ٹکٹ نہیں دئیے گئے۔ہمارے پاس اچھے بھلے امیدوار ہونے کے باجوود انہیں ٹکٹ دی گئیں جن سے پسے لیے گئے۔غلام محی الدین بار بار لیڈر شپ کو گالیاں نکالتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں