حمزہ شہباز کو نواز شریف نے ایک اہم کام سونپ رکھا ہے

لاہور (حالات میڈیا ڈیسک) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے صحافی و تجزیہ کار طاہر ملک نے کہا کہ حمزہ شہباز کو نواز شریف نے ایک اہم کام سونپ رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو مرضی کر لیں ، مسلم لیگ ن نواز شریف کی ہی ہے۔ نواز شریف کی جانب سے حمزہ شہباز کو ایک ٹاسک سونپا گیا ہے کہ آپ نے چ±پکے سے ، شور کیے بغیر اپنا کام کریں۔
طاہر ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر اس وقت دو گروپس موجود ہیں جن میں سے ایک تو ترین گروپ ہے اور دوسرا ہم خیال گروپ ہے۔ اس کے علاوہ کچھ اراکین اسمبلی ایسے بھی ہیں جو چاہ رہے ہیں کہ بجٹ میں کوئی نہ کوئی اپنی ویلیو لگائیں۔ انہوں نے بتایا کہ حمزہ شہباز اس وقت خاموشی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ حمزہ شہباز نے پانچ ، پانچ ، چھ ، چھ لوگ رکھے ہوئے ہیں جو ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
ا±ن کو کہا گیا ہے کہ ہفتے میں کوئی ایسا رزلٹ لائیں کہ بجٹ کے دوران کوئی سرپرائز دے دیں۔ طاہر ملک نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

اپنا تبصرہ بھیجیں