پنجاب سے گندم کی ترسیل پر پابندی ختم نہ ہوئی تو احتجاج کریں گے، فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا

 پنجاب سے گندم کی ترسیل پر پابندی ختم نہ ہوئی تو احتجاج کریں گے، فلار ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا

آل فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ پنجاب سے گندم کی ترسیل پر پابندی ختم نہیں ہوئی تو اگلے ہفتے سے احتجاج شروع کریں گے۔

پشاور میں صدر آل فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نعیم بٹ اور دیگر عہدیداروں نے پریس کانفرنس کی۔ 

صدر فلور ملز ایسوسی ایشن نعیم بٹ نے کہا کہ پنجاب سے گندم کی ترسیل پر لگائی گئی پابندی ختم کی جائی، گندم پر پابندی کے باعث خیبر پختونخوا میں فلور ملز بند ہونے کو ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں 25 فیصد فلور ملز بند ہوگئی ہیں۔ 

صدر فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے وزیراعظم اور پنجاب حکومت کے ساتھ معاملہ اٹھایا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ گندم کا معاملہ دوبارہ وزیراعظم کے ساتھ اٹھایا جائے۔ 

نعیم بٹ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے 2 ہزار میٹرک ٹن گندم دینے کا فیصلہ کیا، ضرورت 12 ہزار میٹرک ٹن ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ پابندی ختم نہیں ہوئی تو اگلے ہفتے سے احتجاج شروع کریں گے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں