کم ترین کورونا وائرس کیسز رپورٹ

اسلام آباد: کم ترین کورونا وائرس کیسز رپورٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کی کم ترین مثبت شرح اور کم ترین کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈی ایچ او اسلام آباد زعیم ضیاء کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تیسری لہر میں کم ترین کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں مثبت کیسز کی کم ترین شرح بھی رپورٹ ہوئی ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 24 گھنٹوں میں صرف 40 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انوں نے مزید بتایا کہ دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 32 فیصد رہی۔

زعیم ضیاء نے یہ بھی بتایا کہ اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3 ہزار 33 ٹیسٹ کیئے گئے۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 81 ہزار 806 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 766 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 383 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 53 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 2 ہزار 516 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح تقریباً 3 فیصد رہی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 376 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 35 ہزار 13 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 46 ہزار 190 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 196 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 67 ہزار 447 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 882 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 36 لاکھ 19 ہزار 766 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کورونا ویکسین کی کُل 82 لاکھ 63 ہزار 763 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں