مہنگائی پر کنٹرول کے اقدامات، وزیر خزانہ مطمئن

مہنگائی پر کنٹرول کے اقدامات، وزیر خزانہ مطمئن

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

وفاقی وزراء، مشیران، معاونین سمیت صوبائی چیف سیکریٹریز اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

دوران اجلاس ملک میں آٹا، گھی، چینی، چکن، انڈے، دالوں اور سبزیوں کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پروزیر خزانہ حکام کی کارکردگی پر مطمئن نظر آئے۔

سیکریٹری خزانہ نے اجلاس کے شرکاء کو ملک میں جاری مہنگائی کے رجحان پر بریفنگ دی اور بتایا کہ گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ 61 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر قیمتیں کم ہوئیں، عالمی سطح پر چینی کی قیمت ایک سال میں 58 اعشاریہ 3 فیصد بڑھی۔

سیکریٹری خزانہ نے قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے شرکاء کو بتایا کہ عالمی سطح پر پام آئل کی قیمت 102 اعشاریہ 6 فیصد جبکہ سویا بین کی قیمت 119 اعشاریہ 20 فیصد بڑھی ہے۔

وزیر خزانہ نے دوران اجلاس مہنگائی پر کنٹرول کے حوالے سےا ٹھائے گئے اقدامات پر صوبائی اور وفاقی حکام کی کوششوں کی خوب تعریف کی۔

انہوں نے ساتھ ہی ہدایت کی کہ عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف یقینی بنانے کے لئے تمام ادارے کام کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں