وزیر اعظم عمران خان اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

وزیر اعظم عمران خان اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں  نے دوطرفہ تعلقات، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

برطانوی وزیر اعظم سے گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کو سفری پابندی والے ممالک کی ریڈ لسٹ میں رکھنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، بات چیت کے ذریعے تنازع کا سیاسی حل ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

وزیر اعظم  نے عالمی ماحولیاتی دن پر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کےلیے متاثر کن ویڈیو پیغام پر بورس جانسن سے اظہار تشکر کیا ۔

عمران خان نے کہا کہ امید ہے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں شراکت داری مزید مستحکم ہو گی۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں وزرائے اعظم  نے  پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اعلی سطح تبادلوں کی اہمیت پر اتفاق کیا ۔

وزیر اعظم نے بورس جانسن کو اینٹی منی لانڈرنگ، سی ایف ٹی فریم ورک پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں