ملک بھر میں آج سے 5 روزہ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا

پولیو مہم کا ہدف 3 کروڑ 30 لاکھ بچے

ملک بھر میں آج سے 5 روزہ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، جس کا ہدف 5 سال تک کی عمر کے 3 کروڑ 30 لاکھ بچے ہیں۔

کوآرڈی نیٹر پولیو پروگرام ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا ہے کہ 5 روزہ پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کے 3 کروڑ، 30 لاکھ سے زیادہ بچوں کو ویکسین دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم ملک بھر کے 124 اضلاع میں چلائی جارہی ہے، جس میں 2 لاکھ 23 ہزار فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز شریک ہیں۔

پولیو پروگرام کے کو آرڈی نیٹر نے مزید کہا کہ مہم میں بلوچستان کے 33، خیبر پختونخوا کے 35، پنجاب کے 20 اور سندھ کے 30 اضلاع شامل ہیں۔

ڈاکٹر شہزاد بیگ نے مزید کہاکہ مہم اسلام آباد اورآ زاد جموں و کشمیرکے دو اضلاع میں بھی ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کے باوجود انسداد پولیو کی بہترین مہمات ہوئیں، والدین بچوں کو معذوری سے بچانے کے لئے ضرور ویکسین دیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں