بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام ریفرنس ،فرزانہ راجا اشتہاری قرار

بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام ریفرنس ،فرزانہ راجا اشتہاری قرار

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ خرد برد کے ریفرنس میں پیپلز پارٹی کی رہنما فرزانہ راجا کو اشتہاری قرار دے دیا۔

احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے مسلسل عدم حاضری پر انہیں اشتہاری قرار دیا، پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سابق چیئرپرسن بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام فرزانہ راجا کے عدالت میں عدم حاضری پر ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

جج اصغر علی نے ہدایت کی کہ فرزانہ راجا کا شناختی کارڈ بلاک کیا جائے اور اُن کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے، عدالت نے فرزانہ راجا کے شریک ملزمان پر فرد جرم کے لیے 14 جون کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

وکلاء شریک ملزمان نے عدالت سے پوچھا کہ پہلے بتا دیا جائے کہ یہ حتمی ریفرنس ہے یا عبوری؟ کیونکہ عبوری ریفرنس پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی۔

جج احتساب عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے مطابق انوسٹی گیشن کو کسی اسٹیج پر ختم نہیں کیا جا سکتا۔

احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے تفتیشی افسر کو بھی طلب کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں