اسلام آباد،ایس پی صدر زون فاروق امجد بٹر کی ہدایت پر تھانہ رمنا پولیس کی کارروائی

اسلام آباد(جنرل رپورٹر) تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کا سرکردہ محمد انیس نامی کارندہ گرفتار کر لیا گیاملزم کے قبضہ سے چوری شدہ تین موٹرسائیکلز و دیگر سامان برآمد ہوئی ملزم موٹرسائیکلز چوری کرکے پرزوں کی شکل میں فروخت کرتا تھا ابتدائی تفتیش دوران ملزم نے ضلع بھر میں چوری کی معتدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے کارروائی ڈی ایس پی خالد محمود اعوان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رمنا اختر زمان معہ ٹیم نے کی ڈی ائی جی اور ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی اور انکی کارکردگی کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں