آئی جی پنجاب نے ایس ایچ اوز سے منشیات فروشی کا مقدمہ درج کر نے کا اختیار واپس لے لیا

لاہور(بیورو رپورٹ) ایس ایچ اوز سے منشیات فروشی کا مقدمہ درج کر نے کا اختیار واپس لے لیا گیا۔ منشیات فروشی اور سمگلنگ کا مقدمہ درج کرنے سے پہلے متعلقہ ایس پیز سے اجازت لینا ہو گی۔
آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع کے افسران کو مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ منشیات فروشی اور منشیات سمگلنگ کا پرچہ درج کرنے سے پہلے ایس ایچ او کو متعلقہ ایس پی سے اجازت لینا ہو گی۔ ذرائع کے مطابق منشیات فروشوں سے پیسے لیکر چھوڑنے اور معصوم شہریوں پر منشیات فروشی کے جھوٹے مقدمات درج کرنے کے واقعات سامنے آنے کے بعد آئی جی پنجاب انعام غنی نے یہ احکامات جاری کئے ہیں۔ اس سے قبل نائن سی کا مقدمہ ایس ایچ او درج کر رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں