راولپنڈی،سکستھ روڈ پر خطرناک کار چوروں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، خاتون سمیت 02 افراد زخمی

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) سکستھ روڈ پر خطرناک کار چوروںنے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 02 افراد زخمی ہوگئے،سکستھ روڈ پر کار چوروں نے گاڑی چوری کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے فوری رسپانس کیا،پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس سے ایک خاتون اور ایک مرد زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق سکستھ روڈ پر خطرناک کار چوروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، خاتون سمیت 02 افراد زخمی ہو گئے،سکستھ روڈ پر کار چوروں نے گاڑی چوری کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے فوری رسپانس کیا،پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس سے ایک خاتون اور ایک مرد زخمی ہوئے،ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقعہ سے فرار ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن کی شناخت کی جا رہی ہے، ایس پی راول، اے ایس پی نیوٹاو¿ن،ایس ایچ او نیوٹاو¿ن، ڈولفن و محافظ سکواڈ اور ایلیٹ فورس فرار ملزمان کو ٹریس کر رہے ہیں،ملزمان نے تعاقب میں ا?نے والی راولپنڈی پولیس پر اسلام ا?باد کے علاقہ میں دوبارہ فائرنگ کردی،ملزمان زیر استعمال گاڑی کرولا7050 LEA- چھوڑ کر فرارہو گئے،ملزمان نے اسلام ا?باد کے علاقے سے ایک اور گاڑی ہنڈا سٹی LEA-2657 چھینی، ملزمان دوسری چھینی گاڑی بھی چھوڑ کر اسلام ا?باد کے علاقہ ای سیون جنگل میں فرار ہیں، اے ایس پی نیوٹاو¿ن کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس ملزمان کا تعاقب کر رہی ہے، اسلام ا?باد پولیس کی ٹیمیں بھی موقعہ پر پہنچ رہی ہیں، ملزمان نے ا?ج صبح کینٹ کے علاقہ میں کار چوری کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا تھا، جس کے بعد ملزمان کو ٹریس کیا جا رہا تھا، اسی دوران ملزمان نے سکستھ روڈ سے گاڑی چھیننے کی کوشش کی اور فائرنگ کر کے فرار ہوئے جن کا تعاقب جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں