نشے کیلئے پیسے کیوں نہیں دیے، بدبخت بیٹے نے اپنے ہی بزرگ باپ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

کراچی (حالات بیورو رپورٹ) نشے کیلئے پیسے نہ دینا جرم بن گیا، بدبخت بیٹے نے اپنے ہی بزرگ باپ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا- تفصیلات کے مطابق ا?ج صبح الفلاح تھانےکے علاقے ملت ٹاو?ن مکان نمبرایس/2/41سروے نمبر394 میں نشے کے عادی بیٹے نادرخان نے اپنے سگے باپ 55 سالہ ناصرخان کو سوتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کردیا اورموقع سے فرارہوگیا۔
ایس ایچ او الفلاح نے بتایا کہ ملزم نادرنشے کا عادی تھا اوروالد سے نشے کے لیے پیسے مانگے تھے جس پروالد نے پیسے دینے سے منع کردیا تھا، دوروزقبل والد اور بیٹے کے درمیان اسی بات پرجھگڑا بھی ہوا تھا۔ ا?ج صبح بیٹے نےاپنے لائسنس یافتہ پستول سے سوتے ہوئے والد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، گھروالوں نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 2 خول بھی قبضے میں لے لیے ہیں، مقتول کے گھروالوں نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نادر پہلے چرس اورگزشتہ 6 ماہ سے ا?ئس کانشہ کررہا تھا، جب کہ مقتول موٹرسائیکل پرچارپائی بننے کے لیے استعمال کی جانے والی پلاسٹک کی بان اورالیکٹرانک ایٹم فروخت کرتا تھا، مقتول کے تین بچے ہیں جن میں سے ملزم نادر دوسرےنمبر پر ہے۔
پولیس نے مقتول ناصر خان کے دوسرے بیٹے بہادر خان کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ الزام نمبر 251/2021 بجرم دفعہ302 کے تحت ملزم نادر خان کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تاہم مفرور ملزم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں ا?سکی ہے۔ واضح رہے کہ ایسا ہی ایک ہولناک واقعہ گزشتہ دنوں کامونکی میں پیش آیا تھا- جہاں نوجوان نے پسند کی شادی کی اجازت نہ دینے پر فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا جب کہ چچا گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔
چک ہندہ کے رہائشی تنویر اوراس کے والد میں تلخ کلامی کے بعد بیٹے نے اپنے باپ پرفائرنگ کردی جس سے اسکا والد صغیر احمد موقع پر ہلاک ہوگیا جب کہ چچا شبیر احمد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا جب کہ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی مدد سے لاش اور زخمی کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا۔علاقہ پولیس نے ابتدائی تفتیش کے تحت بتایا ہے کہ اسی مسئلے پر جب باپ بیٹے کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تو تنویر نے اپنے والد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جب کہ چچا شبیر احمد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں