تابش گوہر کا بجلی کی قیمت میں اضافے کا اشارہ

تابش گوہر کا بجلی قیمت میں اضافے کا اشارہ

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی تابش گوہر نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا اشارہ دے دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران تابش گوہر نے کہا کہ شاید اکتوبر میں بجلی کی قیمت میں کچھ پیسے بڑھانے پڑیں ۔

انہوں نے کہا کہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ برقرار رہا تو ہمیں بھی قیمتوں پر نظرثانی کرنا پڑے گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت ہمسایہ ممالک سے کم ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی17فیصد ہے، مہنگائی کم کرنے کے لیے اس پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے۔

تابش گوہر نے یہ بھی کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ گردشی قرضے میں اضافہ نہ ہو، اس کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال وزیراعظم عمران خان نے ہدایات کی ہیں کہ بجلی کی قیمتیں نہ بڑھائی جائیں، ہمیں شاید اکتوبر میں بجلی کی مد میں کچھ پیسے بڑھانے پڑ جائیں۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف پر واضح کیا ہے کہ جب بجلی کے دام بڑھتے ہیں تو چوری بڑھتی ہے ،بلوں کی ادائیگی پر بھی فرق پڑتا ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف کو کہاہےکہ بجلی کی قیمتیں بڑھانا ملک کے مفاد میں نہیں ہے، ہم نے 2 سال میں کوشش کی ہے کہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی شرح 90 فیصد ہوجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں