وفاقی حکومت کی ذمےداری سندھ کے عوام کیلئے ہے، سندھ حکومت کیلئے نہیں،اسدعمر

وفاقی حکومت کی ذمےداری سندھ کے عوام کیلئے ہے، سندھ حکومت کیلئے نہیں،اسدعمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ذمے داری سندھ کے عوام کے لیے ہے، سندھ حکومت کے لیے نہیں ہے، سندھ حکومت پر دھیلے کا بھروسہ نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ وفاقی حکومت جتنے فنڈز سندھ کے عوام کے لیے خرچ کر رہی ہے ماضی میں نہیں ہوئے، کراچی میں نالوں کو صاف کیا جارہا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ پی ڈی ایم کے خواب جب چکنا چور ہوئے تو یہ اس طرح کی باتیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی گاج ڈیم پر ہم پیسہ لگا رہے ہیں، گرین لائن منصوبے کی ساری ذمے داری وفاق نے لے لی ہے، کےفور منصوبے کی ذمے داری وفاق نے لے لی ہے، وہ ان منصوبوں کا ذکر نہیں کر رہے۔

اسد عمر نے کہا کہ پنجاب ڈھائی گنا بڑا صوبہ ہے، لیکن سندھ کے لیے ایلو کیشن زیادہ رکھی تھی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ میں ایک بھی موٹر وے بنایا؟ ہمیں این ای سی کی میٹنگز زیادہ کرنا چاہییں، یہ ہماری حکومت کا قصور نہیں ہے، ماضی میں بھی این ای سی کی میٹنگز کم ہوئی ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ انہیں اعتراض اس بات کا ہے کہ سندھ کے عوام پر براہِ راست پیسہ خرچ ہو رہا ہے، پیسہ سندھ حکومت کے ہاتھوں سے نہیں جارہا، اگلا سرے محل کیسے بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ این ایچ اے 200 ارب روپے کا منصوبہ شروع کر رہا ہے، سکھر حیدر آباد موٹر وے کا منصوبہ بنانے جارہے ہیں، سکھر ملتان موٹر وے پر پی ٹی آئی حکومت نے 98 ارب روپے خرچ کیے، سندھ حکومت سکھر حیدر آباد موٹروے کے لیے ایک روپیہ نہیں دے گی۔

اسدعمر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر اعتراض ہے وہ خود کرلے، ان کو غصہ اس بات کا ہے یہ ہم سندھ کے عوام پر براہ راست خرچہ کیوں کر رہے ہیں، یہ وفاق کے پیسے پر چودھراہٹ کرنا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ کے عوام کو 100 فیصد ویکسین وفاق لے کر دے رہا ہے، کوئی صوبہ اعتراض کرتا ہے جب وفاق آکر کام کرے؟ وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ اگر سندھ حکومت کو اعتراض ہے تو یہ منصوبے کے پی میں شروع کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں