آندھی کی تباہ کاریاں، 3 بچوں سمیت 6 جاں بحق، بجلی غائب

سندھ: آندھی کی تباہ کاریاں، 3بچوں سمیت 6جاں بحق، بجلی غائب

سندھ کے مختلف اضلاع میں آندھی اور طوفانی ہوائیں چلنے سے متعدد درخت اور کھمبے گر گئے۔

صوبے کے کئی اضلاع میں آندھی اور طوفانی ہواؤں کے سبب بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

دادو، نوشہروفیروز، دریاخان مری اور کنڈیارو میںچھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں 3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ادھر میر پور ماتھیلو میں گھر کی کچی دیوار گرنے سے 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان سیپکو کے مطابق بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں