قوم جانتی ہے کہ اپوزیشن کیوں واویلا کر رہی ہے: بزدار

قومی جانتی ہے کہ اپوزیشن کیوں واویلا کر رہی ہے: بزدار

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہےکہ قوم جانتی ہے کہ اپوزیشن والے پائیدار معاشی ترقی پر کیوں واویلا کر رہے ہیں۔

لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملک ترقی کیلئے ٹیک آف کر چکا ہے اور معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ ٹولہ بھانت بھانت کی بولیاں بول رہا ہے، سابق دور کی غلطیوں کو درست کیا گیا، معیشت اپنے ٹریک پر آئی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ معاشی ترقی کے ثمرات سے عوام کو بے پناہ فائدہ پہنچے گا، اپوزیشن کا ایجنڈا ترقی کے سفر کو روکنا ہے اور ہمارا دشمن بھی یہی چاہتا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اپوزیشن عناصر ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈال کر دشمن کے ایجنڈے کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی معاشی کارکردگی پر اپوزیشن کی سیاست چمکانے کی کوشش بری طرح ناکام رہی ہے، ترقی کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں