میں مسلمان نہیں ہوں پھر بھی میں نے کبھی مختصر لباس پہننے کو ترجیح نہیں دی

لاہور(حالات بیورو رپورٹ) اداکارہ سنیتا مارشل کے بیان نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل سنیتا مارشل طویل عرصے تک شوبز دنیا سے دور رہنے کے بعد دوبارہ سے پاکستانی ڈراموں میں نظر آنے لگے ہیں۔ سنیتا مارشل کو پاکستان کی مقبول ترین غیر مسلم اداکارہ قرار دیا جاتا ہے، جبکہ انہوں نے مسلمان اداکار حسن احمد سے شادی کر رکھی ہے۔
سنیتا مارشل نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں ایک بیان دیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین کی جانب سے انہیں خوب تعریف سے نوازا گیا۔ انٹرویو کے دوران پاکستانی شوبز کیا دنیا میں اپنائے جانے والے ٹرینڈز خاص کر ملبوسات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ مسلمان نہیں ہیں لیکن وہ جس ملک پاکستان کی شہری ہیں وہ ایک اسلامی ملک ہے۔
شوبز کی دنیا میں اور عام زندگی میں بھی کبھی مختصر لباس پہننے کو ترجیح نہیں دی۔

ادکارہ کا کہنا ہے کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ پاکستان کی ثقافت کے مطابق لباس پہنوں۔ ہم پاکستان میں رہتے ہیں جو ایک مسلم ملک ہے، اگرچہ میں مسلمان نہیں ہوں لیکن مجھے پاکستان کی ثقافت اور کلچر کے بارے میں معلوم ہے اس لیئے مجھے اس طرح کا لباس پہننا بالکل بھی پسند نہیں جو پاکستانی کلچر کے مطابق نہ ہو۔ مجھے ایسا لباس پہننا بالکل پسند نہیں جس میں ا?پ کا جسم عیاں ہو۔
سنیتا مارشل کے مطابق سوشل میڈیا کی پذیرائی کی وجہ سے شوبز سے تعلق رکھنے والی اداکارائیں اور ماڈلز صرف شہرت حاصل کرنے اور اپنے فالوورز کی تعداد بڑھانے کیلئے اپنی حدود سے تجاوز کر جاتی ہیں، جبکہ کئی شوبز شخصیات سوشل میڈیا پر خود کو جیسا دکھاتی ہیں، حقیقی زندگی میں وہ اس کے بالکل مختلف ہوتی ہیں۔ شوبز دنیا سے متعلق اسکینڈلز کے بارے میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد انہیں کبھی بھی کام کے بدلے کوئی غلط کام کرنے کیلئے نہیں کہا گیا۔ وہ ہمیشہ سے اپنے کام سے کام رکھتی ہیں جبکہ لوگوں سے زیادہ بات چیت بھی نہیں کرتیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں