اسلام پولیس تھانہ ترنول پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈکو منگ و سرچ آپریشن ،87مشتبہ افراد گرفتار

اسلامٓباد (جنرل رپورٹر ) اسلام تھانہ ترنول پولیس نے مختلف علاقوں میں گرینڈکو منگ و سرچ آپریشن کے دوران منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے ملزمان سمیت 87مشتبہ افراد کو گرفتارکیا جن سے تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے کہا ہے کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنا اور سکیورٹی کو موثر بنانا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے کہا کہ آئی جی اسلام ٓباد قاضی جمیل الرحمان کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاﺅن جاری ہے ، جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لئے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز کئے جا رہے ہیں ، ایس پی صدر امجد فاروق بٹر کی سربراہی میں تھانہ ترنول کے علاقوں سرائے خربوزہ، بلا ل کالونی ،محلہ عثمانیہ، گلشن صحت اور ملحقہ علاقوں میں گرینڈ ٹارگٹڈ کومنگ و سرچ آپریشن کیا گیا جس میں ایس ڈی پی او صدر ، ایس ڈی پی او شالیمار، صدر زون کے تمام ایس ایچ اوز اور بڑی تعداد میں پولیس افسران و جوانوں اور لیڈ ی پولیس نے حصہ لیا ،ایس پی صدر نے بتایا کہ پولیس ٹیموں نے سرچ آپریشن کے دوران 290گھروں ، 413مشتبہ افراد،65گاڑیوں اور 15دکانوں کو چیک کیا ، دوران سرچنگ تین منشیات فروشوں ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان ، دو غیر ملکیوں سمیت 87مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات درج کئے جا رہے ہیں ، ان ملزمان سے 2725گرام چرس، 40لیٹر الکوحل اور 03پسٹل بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے پولیس ٹیموں کو شاباش دی اور کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے لئے یہ ٹارگٹڈ سرچ ا?پریشنز جاری رکھے جائیں تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں