ووٹرز فہرستوں کو حتمی شکل دے دی گئی

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2021 کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر کے 33 حلقوں کی ووٹر فہرستوں کو حتمی شکل دے دی۔

آزاد کشمیر کے 33 حلقوں میں کل ووٹرز کی تعداد 28 لاکھ 17ہزار 90 ہے، جن میں سے 12 لاکھ 97 ہزار 747 خواتین، 15 لاکھ 19 ہزار 347 مرد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع میرپور کی 4 نشستوں پر ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ ایک ہزار 423 ہے۔ 

ضلع بھمبر کی 3 نشستوں پر ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 525 ہے۔ 

اسی طرح ضلع کوٹلی کی 6 نشستوں پر ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 40 ہزار 646 ہے۔ 

ضلع باغ کی 3 نشستوں پر ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 86 ہزار 864 ہے۔ 

ضلع پونچھ کی 5 نشستوں پر ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 88 ہزار 727 ہے، جبکہ  سدھنوتی کی 2 نشستوں پر ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 124ہے۔ 

آزاد کشمیر کے ضلع نیلم کی 2 نشستوں پر ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 190 ہے۔ 

حویلی کی ایک نشست پر ووٹرز کی تعداد 97 ہزار 906 ہے۔ 

جہلم ویلی اور مظفرآباد کی 7 نشستوں پر ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 34 ہزار 656 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں