ساہیوال، قبضہ مافیا کی وکیل کے گھر پر فائرنگ ،خواتین سے بد تمیزی ،مقدمہ درج ،تین گرفتار

ساہیوال(بیورو رپورٹ) نواحی چک54۔فائیو ایل میں قبضہ مافیا نے ایک وکیل محمد منشاء سپرا کے گھر پر قبضہ کے لئے فائرنگ کر دی گھر میں دا خل ہو کر خواتین سے بد تمیزی 9کے خلاف مقدمہ درج تین گرفتار کرلئے۔تفصیلات کے مطابق اسی چک کی جناح کالونی اور دیگر سر کاری زمینوں پر مقامی ایم پی اے کے ایمائ پر قبضہ مافیا گروپ کے ریاض نے اپنے آٹھ ساتھیوں کے ہمراہ وکیل محمد منشاءسپرا کے گھر داخل ہو کر قبضہ کی کوشش کی اور گھر کے گیٹ پر فائرنگ کر کے خو ف و ہراس پھیلایااور محمد منشاء سپرا کو نکالو کے نعرے لگاتے رہے پولیس کو15پر کال پر پولیس نے چھاپہ مار کر تین ملزموں کو حراست میں لے لیا۔محمد منشاءسپرا ایڈوکیٹ کی مد عیت میں محمد ریاض اور اسکے 8ساتھیوں کے خلاف مقدمہ 149,148,506,452اور337/H2 ت پ درج کر لیا اور تفتیش شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں