خوشاب میں پرانی دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

خوشاب میں پرانی دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گاؤں کلیال مائن ایریا میں پرانی دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں