پمز او پی ڈیز کھولنے کا فیصلہ

کورونا کیسز میں کمی: پمز او پی ڈیز کھولنے کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے پیشِ نظر پمز اسپتال کی او پی ڈیز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان پمز اسپتال کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پمز اسپتال میں گزشتہ سال سے بند او پی ڈیز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ پمز اسپتال کی 6 ڈپارٹمنٹ کی او پی ڈیز کھول دی گئی ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ او پی ڈیز کے اوقات کار صبح 8 سے دن دو بجے تک ہوں گے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں