معاشی حقائق سامنے آنے پر کرائے کے ترجمان غائب ہوگئے، مریم اورنگزیب

معاشی حقائق سامنے پر کرائے کے ترجمان غائب ہوگئے، مریم اورنگزیب

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی حقائق سامنے آنے پر عمران صاحب اور کرائے کے ترجمان غائب ہوگئے ہیں۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اور ان کے ترجمان ایسے غائب ہوئے ہیں، جیسے ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھر کا وعدہ غائب ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب، کرائے کے ترجمانوں کا یہی مسئلہ ہوتا ہے وہ سچائی بےنقاب ہونے پر فرار ہوجاتے ہیں۔

ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے پری بجٹ سیمینار سے عمران صاحب اور کرائے کے ترجمان لاپتہ ہوگئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ جھوٹے اور جعلی معاشی اعداد و شمار پر روزانہ ٹوئٹ کرنے والے گمشدہ ہیں، عمران خان اور کرائے کے ترجمان اینکرز اور صحافیوں کو جواب دینے کے بجائے مفرور ہیں۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ عمران صاحب 15000 ارب روپے کے ملک و قوم پر بڑھتے ہوئے قرض کا کوئی جواب نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران صاحب مالیاتی خسارہ پاکستان کی تاریخ میں بلند ترین9.1 فیصد اور8.1 فیصد ہے۔

ن لیگی ترجمان نے کہاکہ روپے کی قدر میں 40 فیصد کمی کے باوجود درآمدات میں صرف 1 فیصد اضافہ کیوں ہوا؟ حکومت جواب دے۔

اُن کا کہنا تھاکہ آٹے کی قیمت 70 روپے فی کلو اور چینی کی قیمت 110 روپے کلو ہے، اس کا جواب دیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پانچ کروڑ لوگ غریب اور بے روزگار ہوگئے، اس ظلم اور بربادی کا جواب دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں