بھارت میں یورینیم کی غیر قانونی فروخت، پاکستان کا ردعمل

بھارت میں یورینیم کی غیر قانونی فروخت، پاکستان کا ردعمل

پاکستان نے بھارت میں یورینیم کی فروخت کا ایک اور واقعہ سامنے آنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں 6 کلوگرام یورینیم کی غیرقانونی فروخت کی کوشش کی رپورٹس دیکھی ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں بھی گزشتہ ماہ 7 کلوگرام یورینیم کی فروخت کی کوشش کی گئی۔

دفترخارجہ نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں یورینیم کی فروخت کے واقعات اور رپورٹس سخت تشویش کا باعث ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ بھارت کے اندر جوہری مواد کی ممکنہ بلیک مارکیٹ پر سخت تشویش ہے، آئی اے ای اے جوہری مواد کے غلط ہاتھوں استعمال روکنے کیلئے ریاستوں کو پابند بناتی ہے۔

دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ پاکستان بھارت میں یورینیم کی فروخت کے واقعات کی مکمل تحقیقات پر زور دیتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ جوہری مواد غلط سمت جانے سے روکنے کے لئے اقدامات کیے جائیں۔

دفترخارجہ نے مزید کہاکہ ضروری ہے یورینیم کی فروخت کی کوشش اور کارفرما عناصر کے مقاصد کا سراغ لگایا جائے۔

ترجمان نے کہاکہ یورینیم فروخت کی کوشش کے کہیں عالمی عدم پھیلاؤ رجیم کے خلاف مقاصد تو نہیں تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں