بلدیاتی انتخابات سے قبل سندھ میں حد بندیوں کیلئے کمیٹیاں قائم

کراچی: بلدیاتی انتخابات سے قبل سندھ میں حد بندیوں کے لیے کمیٹیاں قائم، نوٹی فکیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات سے قبل سندھ میں حد بندیوں کے لیے کمیٹیاں قائم کردیں۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق  الیکشن کمیشن نے سندھ کے 30 اضلاع میں خصوصی کمیٹیاں قائم کردیں۔

اعلامیے کے مطابق  سندھ کے ہر ضلع میں حد بندی کے لئے 3 رکنی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں، جبکہ اعتراضات پر فیصلوں کے لئے 10 ڈی لمیٹیشن اتھارٹیز بھی قائم کی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے قبل نئی حد بندیاں حالیہ مردم شماری پر ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں