شادمان میں خود کشی کرنے والی خاتون کی قبرکشائی

کراچی کے علاقے شادمان میں بلیک میلنگ سے تنگ خاتون کی مبینہ خود کشی کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کے حکم پر متوفیہ کی قبر کشائی کرکے شواہد حاصل کرلیے گئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں پولیس کی جانب سے متوفیہ کی قبر کشائی کے بعد رپورٹ جمع کرادی گئی ۔

عدالت کو رپورٹ میں بتایا گیا کہ قبر کشائی کر کے مقتولہ کے جسم سے نمونے حاصل کیے گئےاور انہیں ڈی این اے کیلئے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کو بتایا گیا کہ جیسے ہی رپورٹ موصول ہوگی عدالت میں پیش کردی جائے گی ۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر مقتولہ کی ڈی این اے رپورٹ پیش کی جائے ۔

واضح رہے کہ پولیس نے متوفیہ کی قبر کشائی کی درخواست دی تھی کیس میں وقاص سمیت 6 ملزمان نامزد ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں