اسلام آباد،تھانہ ترنول کی بڑی کاروائی چھاپہ مار کر ہزار لیٹر شراب سے بھرا ٹینکر پکٹر لیا

اسلام آباد (قاسم جہانگیر) تھانہ ترنول کی بڑی کاروائی چھاپہ مار کر ہزار لیٹر شراب سے بھر ٹینکر پکٹر لیا تفصیلات کے مطابق ایک مخبرکی اطلاع پر ایس ایچ او اسجد محمود اور ان کی ٹیم نے بڈھانہ کلاں لنک روڈ حویلی پرچھاپہ مار کر 25 ہزار لیٹر شراب سے بھر اٹینکر حراست میں لے کر ایف آئی آر درج کر لی آٹھ سماج دشمن افرادبڈھانہ کلاں لنک روڈ حویلی کے اندر شراب سے بھرا ٹینکر خفیہ طور پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے ، پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تینکر کو پولیس تھانہ منتقل کر دیا.
اہل علاقہ نے پولیس کے اس اقدام کو سراہا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا علاقہ میں اس طرح کی کارروائیاں جاری رہیں تو جلد جرائم پیشہ افراد یہ علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں گے اور جرم ناپید ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں