شہباز شریف کی خواجہ سعد رفیق سے ملاقات

شہباز شریف کی خواجہ سعد رفیق سے ملاقات

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارٹی کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کی۔

خواجہ سعد رفیق نےملاقات میں شہباز شریف سےملکی سیاسی صورتحال اور آنے والے بجٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

شہباز شریف نےخواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے جذبے، نظریاتی وابستگی اور سیاسی جرأت کو سراہا اور کہا کہ آپ دونوں بھائی اپنے عظیم والد کی سیاسی و عوامی میراث کو قابل فخر انداز میں آگے بڑھا رہے ہیں۔

نون لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف،مجھے اور پوری پارٹی کو آپ پر فخر ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ آپ نے ریلوے اور سلمان رفیق نے پنجاب میں خاص طور پر صحت کے شعبے میں مثالی کام کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں