شیری رحمٰن خارجہ امور کمیٹی کی چیئرپرسن منتخب

شیری رحمٰن خارجہ امور کمیٹی کی چیئرپرسن منتخب

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن کو سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کی چیئرپرسن منتخب کر لیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد حسین سید قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین منتخب ہوئے۔

فیصل سبزواری صنعت و پیداوار، فیصل جاوید انفارمیشن و براڈ کاسٹنگ، سینیٹر فاروق ایچ نائیک مجوزہ قانون سازی اور تاج حیدر پارلیمانی امور کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔

تحریک انصاف کے بیرسٹر علی ظفر کو متفقہ طور پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ وہ متفقہ طور پر منتخب کیے جانے پر تمام سیاسی جماعتوں کے شکر گزار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں