بلوچستان میں آج کورونا نے تین مریضوں کی جان لے لی، محکمہ صحت

بلوچستان میں آج کورونا نے تین مریضوں کی جان لے لی، محکمہ صحت

بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس نے تین مریضوں کی جان لے لی۔ پچھلے دو روز میں پانچ افراد اور گذشتہ ماہ مئی میں 41 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 5.3 فیصد جبکہ کوئٹہ میں 3.7 فیصد رہی۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق بدھ کو صوبے میں 1409 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ ان ٹیسٹ کے نتیجے میں کوئٹہ سے سب سے زیادہ 49 مثبت کیسز سامنے آئے۔

صوبے میں کوورنا کے پھیلاؤ کی شرح 5.3 فیصد جبکہ کوئٹہ میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 3.7فیصد رہی، صوبے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 25 ہزار370ہوگئی۔ صوبے میں ایکٹو کورونا کیسز کی تعداد1007 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 112مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 24 ہزار 78 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق ہائی فلو آکسیجن میں مبتلا 29 مریض صوبے کے اسپتالوں میں داخل ہیں۔ جبکہ بلوچستان میں کورونا وائرس میں مبتلا 3 اور مریض انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 285 ہوگئی ہے۔

چوبیس گھنٹوں میں صوبے کے صرف 8 اضلاع میں کورونا ٹیسٹ ہوسکے، جبکہ 25 اضلاع میں کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔ کوئٹہ میں کورونا کے 1340 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ صوبے کے دیگر 7اضلاع میں صرف 69 ٹیسٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں