ویکسینیشن نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے مدافعتی نظام کو مضبوط کیا، تحقیق

ویکسی نیشن نے وائرس سے متاثرہ افراد کے مدافعتی نظام کو مضبوط کیا، تحقیق

ایک تحقیق کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کی جانے والی ویکسی نیشن وائرس سے متاثرہ لوگوں میں قدرتی مدافعت بڑھا دیتی ہے، یہاں تک کہ وہ تبدیل شدہ شکل کی حامل کورونا وائرس سے بھی انھیں ممکنہ طور پر محفوظ رکھتی ہے۔ 

امریکا کی راک فیلیئر یونیورسٹی کے محققین نے کورونا سے متاثرہ مریضوں کے خون کا تجزیہ کیا تو انھیں ان مالیکیولز کے ارتقا کا اندازہ ہوا جوکہ مریضوں میں ویکسی نیشن کے بعد ڈیولپ ہوئے تھے۔

یہ مالیکیولز مریضوں میں بہتر اور طویل المدتی دفاعی صلاحیت بڑھا دیتی ہے۔ اس تحقیق میں ایسے 63 افراد شامل تھے جو گزشتہ سال موسم بہار میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے۔ تاہم اس تحقیق کا ابھی دیگر ماہرین نے جائزہ نہیں لیا ہے۔

ان افراد کے فالو اپ ڈیٹا سے وقت گزرنے کے ساتھ ظاہر ہوا کہ انکے امیون سسٹم کے میموری بی سیل نے جو اینٹی باڈیز پیدا کیے وہ سارس کوویڈ 2  (جو کہ کورونا وائرس کا سبب بنتا ہے) کو نیوٹرالائز کرنے میں زیادہ بہتر ہوگئے تھے۔ 

محققین نے اس گروپ میں شامل 26 افراد جنھیں موڈرنا یا فائزر ویکسین کی کم از کم ایک ڈوز لگ چکی تھی، ان میں اینٹی باڈیز مزید بڑھ چکے تھے۔ اور ان میں موجود مدافعتی نظام وائرس کے تبدیل شدہ شکل (یوکے، جنوبی افریقہ اور نیویارک ویری اینٹ) کے خلاف بھی غیر معمولی طور پر مزاحمت کا حامل ہوچکا تھا۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں