وزیرِ خزانہ کی ریفائنری پالیسی پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے لینے کی ہدایت

جنگ نیوز

وزیرِ خزانہ نے ریفائنری پالیسی پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے لینے کی ہدایت کردی۔

وزیرِ خزانہ شوکت ترین سے آئل ریفائنریز کے وفد نے ملاقت کی جبکہ اس موقع پر وزیر توانائی، معاون خصوصی برائے خزانہ، معاون خصوصی برائے توانائی بھی شریک تھے۔ 

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ریفائنری پالیسی پر گفتگو ہوئی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پاکستان میں موجود آئل ریفائنریز 55 فیصد ملکی ضرورت کو پورا کرتی ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ آئل ریفائنریز کی استعداد بڑھانے کے لیے  بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ یوروفائیو اور پٹرولیم مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن کے لیے بھی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ آئل ریفائنریز کو کئی مسائل کا سامنا ہے حکومتی تعاون کی ضرورت ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیرِ خزانہ نے ریفائنری پالیسی پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے لینے کی ہدایت کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں