آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے وفد کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے وفد نے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے مخلتف شعبوں میں قطر کے تعاون کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون، افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گيا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قطری وفد نے خطے میں تصادم روکنے کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

قطر کے وفد کی قیادت چیئرمین پاک قطر تکافل کمپنی شیخ علی عبداللّٰہ ثانی الثانی نے کی۔

ملاقات میں افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  قطری وفد نے پاکستان سے تعلقات کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا، قطری وفد نے خطےمیں تصادم روکنے کے لیےپاکستان کے کردار کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں