کوئی پی ڈی ایم میں ہو یا نہ ہو سب اپوزيشن کاحصہ ہیں، حمزہ شہباز

مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزيشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کوئی جماعت پی ڈی ایم میں رہے یا نہ رہے سب اپوزيشن کا حصہ ہیں، سیاست میں کسی پارٹی کے لیے دروازے بند نہیں کیے جاتے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ن لیگ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹے دعوے، سبز باغ دکھانے سے لوگوں کے پیٹ نہیں بھرتے، اس وقت غریب آدمی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، پاکستان کی ترقی کے لئے سب کچھ برداشت کیا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایوان کا حصہ ہے اور بطور اپوزیشن اس کا اپنا کردار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں