اسلام آباد عوامی شکایات ، کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر پانچ پولیس افسران و جوان معطل

اسلام اباد (رپورٹر قاسم جہانگیر) ایس پی رورل زون رانا عبدالوہاب نے عوامی شکایات ، کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر پانچ پولیس افسران و جوان معطل کر دئے۔ معطل کیے جانے والوں میں دو سب انسپکٹر لیاقت علی،محمد فاروق، دو ہیڈکنسٹیبلز طاہر محمود،الماس حیدر، ایک کانسٹیبل آصف شامل ہیں تھانہ لوہی بھیر، شہزاد ٹاون، کھنہ اور سہالہ میں تعینات تھےافسران و جوانوں کے خلاف شہریوں کے ساتھ توہین آمیز رویہ، رشوت، نقص کارکردگی جیسے الزامات تھے محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے ملازمین کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ایس پی رورل زون رانا عبدالوہاب۔

اپنا تبصرہ بھیجیں