3 زخمی ڈاکو مقابلے کے بعد گرفتار

کراچی: 3 زخمی ڈاکو مقابلے کے بعد گرفتار

کراچی کے علاقے ملیر میں بن قاسم موڑ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 6 ملزمان شہری کو لوٹ کر فرار ہوئے۔

واردات کی مدعی نے بن قاسم موڑ پر گشت کرنے والی پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا تو دھنی بخش گوٹھ کے قریب ملزمان کی موٹر سائیکلیں کھڑی تھیں۔

پولیس جیسے ہی قریب پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3 ملزمان زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا جبکہ 3 ملزمان فرار ہو گئے۔

گرفتار زخمی ملزمان کے قبضے سے 3 پستول اور 1 موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت ملک فرحان، محمد اسلم اور ممتاز کے نام سے ہوئی ہے جنہیں طبی امداد کے لیے سخت پہرے میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں