پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایک بار پھر دہشت گردی کی لعنت سے بطور قوم نبرد آزما ہونے کے عزم کا اعادہ

راولپنڈی (حالات میڈیا رپورٹ) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بار پھر دہشت گردی کی لعنت سے بطور قوم نبرد ا?زما ہونے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیائ میں دیر پا امن و استحکام دیرینہ تنازعات کے حل میں ہے، عالمی برادری کے بامعنی تعاون اور سنجیدہ عزم سے پیچیدہ چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے،کورونا وبا سمیت ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے پاک فوج دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ بھرپور کوشش کریگی۔پیر کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹنٹ جنرل سرفراز علی اور کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میجر جنرل عامر احسن نواز نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔دورے کے دوران انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں افسروں اور فکیلٹی ارکان سے خطاب کیا۔آرمی چیف نے اسٹاف کورس کے شرکاءسے خطاب میں پیشہ ورانہ امور، داخلی و خارجہ سکیورٹی صورتحال پر اظہار خیال کیا، آرمی چیف نے علاقائی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبصرہ کیا۔جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے دہشت گردی کی لعنت سے بطور قوم نبرد ا?زما ہونے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ جنوبی ایشیاء میں دیر پا امن و استحکام کا دار و مدار دیرینہ تنازعات کے حل میں ہے، عالمی برادری کے بامعنی تعاون اور سنجیدہ عزم سے پیچیدہ چیلنجز اور مسائل سے نمٹا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے پاک فوج دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ کوشاں ہے اور ہم پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہرکوشش کریں گے۔آرمی چیف نے کہاکہ جامع ومربوط قومی کوششوں سے پاکستان میں ترقی و استحکام ممکن ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں