برڈ فلو سے انسان کے متاثر ہونے کا دنیا کا پہلا کیس سامنے آ گیا

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) برڈ فلو سے انسان کے متاثر ہونے کا دنیا کا پہلا کیس سامنے آ گیا- تفصیلات کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کی پراسرار بیماری کے وار ابھی جاری ہیں، اس بیماری کا آغاز چین سے ہوا اور پھر یہ بیماری پوری دنیا میں پھیل گئی، تاہم اب چین میں ہی برڈ فلو سے متاثر ہونے والا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے- چین نے برڈ فلو سے انسان کے متاثر ہونے کے پہلے کیس کی تصدیق کر دی ہے۔
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق صوبے جیانگسو کے 41 سالہ شخص میں برڈ فلو سے متاثر ہونے کا پہلا کیس رپورٹ ہوا۔ کمیشن نے بتایا کہ متاثرہ شخص جیانگسو کے شہر زی جیانگ کا رہائشی ہے جسے بخار اور دیگر علامات پر 28 اپریل کو اسپتال میں داخل کیاگیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 28 مئی کو اس شخص میں H10N3 ایوین انفلوئنزا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔
کمیشن کے مطابق متاثرہ شخص کی حالت اب بہتر ہے اور جلد اسے اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ خیال رہے کہ 2019 کے آخر میں کورونا وائرس کا پہلا کیس بھی چین میں رپوٹ ہوا تھا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اب تک دنیاوی سرگرمیاں معمول پر نہیں آسکی ہیں۔ اس سے پہلے H10N3 کی قسم کا انسانی انفیکشن دنیا میں کہیں بھی رپورٹ نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں