تاجر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں رات آٹھ بجے تک کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔
کراچی پریس کلب پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایکشن کمیٹی نے کہا کہ کاروباری ہفتے میں دو کے بجائے ایک چھٹی کی جائے۔ مجسٹریٹس سے مارکیٹ سیل اور جرمانے عائد کرنے کا اختیار واپس لیا جائے۔ اور آئندہ مالی سال میں چھوٹے تاجروں کو ریلیف فراہم کی جائے۔
پریس کانفرنس کے دوران جوائنٹس ایکشن کمیٹی نے حکومت کو تین روز میں مطالبات تسلیم کرنے کا وقت دیا ہے۔
مطالبات تسلیم نہ کرنے کی صورت میں تین روز بعد احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ شروع کرنے کا اشارہ دے دیا۔