راجن پور، ڈاکوؤں کا 2 پولیس اہلکاروں کو آج چھوڑنے کا فیصلہ

راجن پور، ڈاکوؤں کا 2 پولیس اہلکاروں کو آج چھوڑنے کا فیصلہ

مقامی سرداروں کے ذریعے 6 روز بعد معاملات طے پانے کے بعد راجن پور میں کچے کے ڈاکوؤں نے دو مغوی پولیس اہلکاروں کو آج چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لٹھانی گینگ کے زیرحراست رشتہ داروں کی رہائی کے بدلے مغوی اہلکار آزاد ہوں گے۔

پولیس نے ڈاکوؤں کے رشتہ داروں کو حراست میں لیا ہوا ہے۔ لٹھانی گینگ نے کچہ سونمیانی پولیس چوکی سے دو اہلکاروں کو اغوا کیا تھا۔

ادھر ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے میں لادی گینگ کے خلاف سات روز سے سرچ آپریشن جاری ہے۔ اس سرچ آپریشن میں اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں