ماں کا قتل، گونگی ملزمہ و عاشق پر فردِ جرم عائد

لاہور: ماں کا قتل، گونگی ملزمہ و عاشق پر فردِ جرم عائد

لاہور کی عدالت نے محبت پانے کے لیے ماں کو قتل کرنے والے قوتِ گویائی سے محروم لڑکی اور اس کے عاشق پر فردِ جرم عائد کر دی۔

لاہور کی عدالت میں قوتِ گویائی سے محروم لڑکی کے خلاف ماں کو قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

قوتِ گویائی سے محروم لڑکی نے محبت پانے کے لیے ماں کو قتل کیا، عدالت نے قوتِ گویائی سے محروم ملزمان لڑکی اور لڑکے دونوں پر فردِ جرم عائد کر دی۔

ملزمان کی جانب سے صحتِ جرم سے انکار کیا گیا، پراسیکیوٹر نے کہا کہ لڑکی کی والدہ بسمہ رشتے کے لیے راضی نہ تھی، جس پر مقتولہ بسمہ پر بیٹی نے دورانِ نماز حملہ کیا۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اس قتل کے لیے گونگی لڑکی کو قوتِ گویائی سے محروم اس کے محبوب نے اکسایا، دورانِ نماز ملزمہ نے پہلے اپنی والدہ پر ڈنڈے سے حملہ کیا پھر ان کا گلہ دبا دیا۔

عدالت نے ملزمان پر فردِ جرم عائد کرتے ہوئے گواہان کو طلب کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں