پیاز کے استعمال سے صحت اور خوبصورتی پرجادوئی فوائد

پیاز کے استعمال سے صحت اور خوبصورتی پرجادوئی فوائد

فاسفورس سے بھر پور غذا پیاز کو اگر قدرت کا انسان کے لیے بہترین تحفہ قرار دیا جائے تو یہ غلط نہ ہوگا، پیاز کے استعمال سے صحت سمیت خوبصورتی پر حیرت انگیز فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں جن سے متعلق جاننا اور اس کا کارآمد طریقوں سے استعمال بڑھانا لازمی ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق موسمِ گرما کے دوران پیاز کا استعمال بطور سلاد ضرور کرنا چاہیے، پیاز کھانے کے نتیجے میں انسان موسمی انفیکشن اور متختلف وائرسز کے اٹیک سے بچ جاتا ہے، پیاز میں فائبر اور پری بائیوٹک کی خاصی مقدار پائے جانے کے سبب یہ معدے اور آنتوں سے جڑی متعدد بیماریوں میں مفید ہے جبکہ اس سے گرمی کی شدت میں بھی کمی بھی آتی ہے۔

ماہرین غذائیت کے مطابق فاسفورس سے بھر پور پیاز کے 100 گرام میں 40 کیلوریز، 89 فیصد پانی، 1.1 گرام پروٹین، 9.3 گرام کاربز ، 4.2 گرام شوگر، 1.7 گرام فائبر اور 0.1 گرام فیٹ پایا جاتا ہے، منرلز اور وٹامنز کے اعتبار سے پیاز میں وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹ جز پائے جاتے ہیں جو کہ جلد اور بالوں کے لیے نہایت مفید ہیں۔

ماہرین غذائیت کے مطابق پیاز میں موجود فولیٹ یعنی وٹامن B9 کی موجودگی سے میٹابالزم تیز، اور نئے خلیوں کو بننے میں مدد ملتی ہے جبکہ  وٹامن B6 کی موجودگی خون میں لال خلیوں کی افزائش بھی بہتر بناتی ہے۔

پیاز میں موجود وٹامن بی9 کے سبب پیاز حاملہ خواتین کے لیے نہایت موزوں غذا ہے، اس کے استعمال سے چہرے پر دانے اور کیل مہاسوں سے نجات حاصل ہوتی ہے، پیاز کو ایکنی کا علاج بھی قرار دیا جاتا ہے۔

طبّی ماہرین کے مطابق پیاز کے استعمال سے ہائی بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے، اس میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، کولیسٹرول کی سطح متوازن سطح پر لاتا ہے اور پیاز کا گلیسیمک انڈیکس 10 سے کم ہوتا ہے  جو کہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہترین قرار دیا جاتا ہےْ

پیاز کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر ہانڈی میں تو ہوتا ہی ہے مگر پیاز بطور سلاد استعمال کر کے خوبصورتی میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے جبکہ اس کے مختلف طریقوں سے استعمال سے  جھرتے بالوں کا شرطیہ علاج ممکن ہے۔

بالوں کی صحت کے لیے اس کا رس نکال کر بالوں پر اسپرے  کرنے سے بالوں کی صحت اور افزائش میں حیرت انگیز طور پر اضافہ ہوتا ہے اور بال نئے سرے سے نکلنا شروع ہو جاتے ہیں، بالوں کو گھنا بنانے کے لیے پیاز کا استعمال مفید ہے۔

پیاز کی مدد سے جھڑتے بالوں کا علاج 

پیاز کے تیل کو بنانے کے لیے کھوپرے یا سرسوں کا تیل لے لیں، تیل کا خالص ہونا لازمی ہے۔

تیل کو فرائنگ پین میں گرم کر لیں، تیل کے گرم ہو جانے کے بعد اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز اور چند ٹہنیاں کڑی پتے کی شامل کر لیں، کڑی پتہ بھی گرتے بالوں کو روکنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

پیاز اور کڑی پتہ جب مکمل طور پر براؤن ہو جائیں تو چولہا بند کر دیں، تیل ٹھنڈا ہونے پر اسے چھان لیں اور کسی شیشے کی ایئر ٹائٹ بوتل میں ڈال کر محفوظ کرلیں۔

اب اس تیل کو بالوں کی جڑوں سے سروں تک لگائیں اور 6 سے 8 منٹ تک ہلکے پوروں سے مساج کریں، تیل کو چند گھنٹے لگا رہنے دیں یا پھر رات میں لگا کر صبح بال دھو لیں۔

یہ ایک مکمل دیسی علاج ہے جس کا کوئی نقصان نہیں، بہترین نتائج کے لیے ہفتے میں 2 سے 3 بار اس تیل کا استعمال کیجئے اور حیرات انگیز فوائد حاصل کریں۔ 

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں