انکوائری رپورٹ نہ آنے سے خدشات پیدا ہو رہے ہیں، سعید اکبر

انکوائری رپورٹ نہ آنے سے خدشات پیدا ہو رہے ہیں، سعید اکبر

جہانگیر ترین گروپ کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سعید اکبر خان کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ نہ آنے سے خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔

پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے سعید اکبر خان کا کہنا تھا کہ ایک بہت بڑی لابی ہے جو ہوسکتا ہے کہ رپورٹ روکنے کی کوشش کررہی ہو۔

انہوں نے کہا کہ علی ظفر کی رپورٹ ہمارے حق میں ہے تو انصاف ملنا چاہیے، امید ہے وزیر اعظم انکوائری کو انجام تک پہنچائیں گے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ عمران خان نے انصاف کا وعدہ کیا تھا بہت دن گزر گئے اب انصاف مل جانا چاہیے، ہمارے ساتھ سیاست نہ کی جائے انصاف کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں