وزیراعلیٰ سندھ سے مفتی منیب کی سربراہی میں علماءکی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے علماء کے وفد کی مفتی منیب الرحمٰن کی سربراہی میں ملاقات ہوئی، ٹرسٹ ایکٹ پر علماء نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

مراد علی شاہ سے ملاقات کے موقع پر ناصرشاہ، مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ ، آئی جی سندھ ،ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹرسٹ ایکٹ بنیادی طور پر وفاقی قانون ہے، صوبے وفاقی قانون کو اپنا رہے ہیں، وفاقی قانون ہونے باوجود ہم ایکٹ کا جائزہ لیں گے اور علماء کے تحفظات کے خاتمے کی کوشش کریں گے۔

وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ ناصر شاہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے، کمیٹی علماء کیساتھ بیٹھ کر ان کے خدشات دور کرے گی، ہم علماء سے غور و خوض کے بعد وفاقی حکومت سے بات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں