18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بتایا کہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن 3 جون سے شروع کی جائے گی۔

اسد عمر نے کہا کہ این سی او سی نے آج کے اجلاس میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی شیڈول ویکسین شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ کورونا ویکسین کے اہل عمر کے افراد اپنے آپ کو جلد از جلد رجسٹرڈ کروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں