جہانگیر ترین گروپ کے ارکان قومی، صوبائی اسمبلی جہانگیر ترین کیساتھ عدالت جائیں گے

جہانگیرترین گروپ کےارکان قومی،صوبائی اسمبلی جہانگیر ترین کیساتھ عدالت جائیں گے

جہانگیر ترین کی عدالت میں پیشی کے معاملے پر جہانگیر ترین گروپ کے ارکان قومی، صوبائی اسمبلی جہانگیر ترین کے ساتھ عدالت جائیں گے۔

اراکین قومی و صوبائی اسمبلی جہانگیرترین کے گھر ناشتے پر اکٹھے ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ملاقات میں سیاسی صورت حال اور علی ظفر رپورٹ پر بھی غور ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں نذیر چوہان پر ایف آئی آر کے اندراج اور آئندہ لائحہ عمل پر غور ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین نے فی الحال معاملات پر ارکان کو ہارڈ لائن اختیار کرنے سے روک دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں